Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پریشان ہیں: خواجہ آصف

پرویزالہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔
شائع 18 ستمبر 2022 03:43pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پریشان ہے اور کسی کو کوئی پریشانی نہیں،عمران خان معاملے کو سیاسی بنا رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پرویزالہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات سے بھاگ نہیں رہے، انتخابات آئینی تاریخ پر ہونا چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی وفاداری ملک و ادارے سے ہوتی ہے، وزیراعظم کادورہ سمرقندکامیاب رہاہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں چاہتاہوں نوازشریف کل کے بجائے آج ہی وطن آجائیں، نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدارکےبغیر مرے جارہے ہیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی۔

PMLN

Federal govt

Khawaja Asif

Defence Minister