Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران، پولیس کی زیرِحراست ہلاک خاتون کی نمازِ جنازہ میں مظاہرے

حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے
شائع 18 ستمبر 2022 12:11pm
تصویراسکرین گریب ٹوئٹر
تصویراسکرین گریب ٹوئٹر
مہسا امینی ایرانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد کومے میں چلی گئیں۔ تصویر (ٹویٹر)
مہسا امینی ایرانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد کومے میں چلی گئیں۔ تصویر (ٹویٹر)

ایران کے دارالحکومت تہران میں حِجاب نہ پہننے پرحراست میں لی گئی خاتون کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہرے شدت اختیارکرگئے۔

گزشتہ روز اخلاقی اقدارکے امور کی نگرانی کرنے والی پولیس نے 22 سالہ ایرانی خاتون مہیسا امینی کو سَرمکمل نہ ڈھانپنے کے جُرم میں حِراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حِجاب نہ پہننےپرگرفتار کی جانےوالی ایرانی خاتون چل بسی

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وہاں موجود خواتین نے اپنے سروں سے حجاب اتار کر سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگائے۔

خاتون کی ہلاکت پرسوشل میڈیا صارفین اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ مظاہروں کی شدت میں بھی تیزی آتی جارہی ہے۔

خیال رہے ایران میں اسلامی انقلاب آنے کے بعد سے خواتین کو گھروں سے باہر جانے سے قبل سر کو لازمی طور پرڈھانپ کر نکلنا پڑتا ہے۔

Tehran

Iran

Ali Khamenei