Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا، 90 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی
شائع 18 ستمبر 2022 09:31am
پاکستان میں کورنا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی آنے لگی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان میں کورنا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی آنے لگی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک میں کورنا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی آنے لگی، مہلک وائرس سے آج ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 90نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.61ایک فیصد تک آگئی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 90 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ اس دوران ایک مریض بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح پشاور میں 1.91، کراچی میں0.91، اسلام آباد میں 0.74 جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں 5سے 12سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

corona test positive