Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات: روس سمیت کئی ممالک کو دعوت نہیں دی گئی

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2022 10:16am
تصویر: شاہی خاندان کا آفیشل اکاؤنٹ
تصویر: شاہی خاندان کا آفیشل اکاؤنٹ

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس سمیت افغانستان، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کو صدرویلادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا اور مکمل سفارتی تعلقات نہ ہونے سے وینزویلا اور شام کو مدعو نہیں کیا۔

دوسری جانب ایران، شمالی کوریا اور نکاراگوا کے سربراہان کے بجائے سفیر شرکت کریں گے جبکہ افغانستان کو موجود سیاسی صورتحال کے باعث مدعو نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملکہ کی آخری رسومات پیر کو دن11بجے ادا کی جائیں گی۔

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری، جس دوران کنگ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے ارکان نے ویسٹ منسٹرہال میں ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملکہ کے 8 پوتے پوتیوں، شہزادہ ولیم اور ہیری نے دادی کا آخری دیدار کیا، دونوں ملٹری یونیفارم میں ملبوس تھے، جو ملکہ کے تابوت کے پاس 15 منٹ تک خاموشی سے کھڑے رہے۔

اس کے علاوہ ویسٹ منسٹر ہال کے باہر ملکہ کے آخری دیدار کیلیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

United Kingdom

Queen Elizabeth II

King Charles

Westminster