Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی بہاؤالدین: گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ اغوا

بچے کو سانس کی تکلیف پر سرکاری اسپتال لائے تھے۔
شائع 17 ستمبر 2022 09:35pm
سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نومولود بچے کو اغوا کر کے جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نومولود بچے کو اغوا کر کے جا رہی ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے گورنمنٹ چلڈرن اسپتال سے نومولود بچہ اغوا ہوگیا۔

اس حوالے سے بچے کے لواحقین نے بتایا کہ بچے کو سانس کی تکلیف پر سرکاری اسپتال لائے تھے۔

بچہ اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو اسپتال کی نرسری سے ایک خاتون نے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔

واقعہ پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کروا رہے ہیں ،غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

دوسری جانب بچہ کی خالہ کا کہنا ہے کہ گارڈز نے بچے کے پاس کھڑے نہیں ہونے دیا، نرسری سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹاف نے ہم سے کہا کہ آپ نے دو گھنٹے تک آپنے واپس نہیں آنا، جب میں دو گھنٹے بعد واپس آئی تو نہ بچہ موجود تھا نہ ہی اسٹاف موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 15 پر کال کی لیکن اسپتال انتظامیہ نے کوئی سپورٹ نہیں کیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے- جو عورت سی سی ٹی وی فٹیج میں بچہ لے جارہی ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

punjab

children hospital

Mandi Bahaudin