Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ستمبر تک فائنل کال کا اعلان کردیں گے: فواد چوہدری

حکومت فوری الیکشن کی بات کرے تو ہم ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں
شائع 17 ستمبر 2022 07:39pm
عمران خان کا مطالبہ بھی جلد الیکشن کا ہی ہے۔ فوٹو — فائل
عمران خان کا مطالبہ بھی جلد الیکشن کا ہی ہے۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ستمبر تک فائنل کال کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

پارٹی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر سطح پر اپنی تنظیموں کو کال دے دی ہے اور اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ہم ستمبر تک فائنل کال کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ٹیکنو کریٹ حکومت کا آئین میں ذکر نہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ سیدھا سیدھا مارشل لاء تصور کیا جائے گا، حکومت فوری الیکشن کی بات کرے تو ہم ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک عشرہ رحمت اللعالمین منایا جائے گا، ہماری مہم عوام کی حکمرانی کے لئے ہے، البتہ حکومت نے جو فیصلے کرنے ہیں جلدی کررلے کوینکہ اب ان کے پاس زیادہ وقت نہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید نے پیشن گوئی کی کہ 15 اکتوبر تک دن اہم ہیں تاہم بات چیت کے لئے کسی کے ساتھ بھی دروازے بند نہیں ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل ملک میں فوری انتخابات کو یقینی بنانا ہے، ملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے جب کہ عمران خان کا مطالبہ بھی جلد الیکشن کا ہی ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Elections

Fawad Chaudhary

pti long march