Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، عمران خان کی کارکنان کو ہدایت

ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کے لئے قربان نہیں کریں گے
شائع 17 ستمبر 2022 06:50pm
میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan Jalsa in Charsadda | PTI Power Show | Aaj News

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صرف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ووٹ کے لئے تبدیلی آنے دو، اگر پر امن انقلاب کا دروازہ بند کیا تو ایک ایسا انقلاب آئے گا جو پورا گیم تبدیل کردے گا۔

انہوں نے جلسے سے شرکاء سے کہا کہ میں ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کے لئے نکلنا ہے، حقیقی آزادی حاصل کرکے ہم عظیم قوم بنیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں کسی سپر پاور کی غلامی، کسی کے خوف سے جنگ میں شرکت نہیں کرنی اور نہ ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کے لئے قربان کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب تک انسان اپنے خوف پر قابو نہیں پاتا وہ بڑا انسان نہیں بنتا، نہ وہ کبھی کامیاب ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے جو حکومت آئی اس کے دو مقاصد تھے، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں، شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں، کیا کسی ملک کا ایسا لیڈر ہوتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کا بڑا بھائی امریکی صدر کے سامنے خوفزدہ ہو کر بیٹھا تھا، ان لوگوں نے قوم کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا، مگر اب وقت آئے گا جب میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا اور جب حکومت چھوڑ کر گئے تو خسارہ 16 ارب ڈالر تھا، کورونا کے باوجود ہم بہتر معیشت چھوڑ کر گئے تھے البتہ 17سال کے دوران سب سے بہترین حکومت ہماری تھی۔

Shehbaz Sharif

imran khan

charsadda

PTI jalsa