وزیراعظم لندن پہنچ گئے، کل آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف دو روز کے لئے لندن میں قیام کریں گے جس دوران وہ سابق وزیراعظم اور قائد (ن) لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دورہ لندن کے بعد امریکا کے لئے بھی روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج نیو یارک کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ بھی یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سمیت تقریباً 30 ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو 20 ستمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جو کہ اوآئی سی کوآرڈینیشن کمیٹی کا یہ سالانہ وزارتی اجلاس ہوگا۔
Comments are closed on this story.