حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 اموات، تعداد 1545 ہوگئی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 37 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 مرد، 7 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جون سے اب تک سیلاب و بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 1545 ہوگئی، 678 مرد، 315 خواتین اور 552 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کل 12 ہزار 850 افراد زخمى ہوئے جس میں سندھ 8412 زخمی افراد کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ پنجاب میں 3858 اور خیبرپختونخوا میں 369 افراد زخمى ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر کے 375 پُل اور 12 ہزار 375 کلومیٹر پر مشتمل سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر کے 11 لاکھ 35 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
Comments are closed on this story.