Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا جوز بٹلز پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں؟

جوز بٹلر کی جگہ معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے
شائع 16 ستمبر 2022 07:22pm
بٹلر ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریزمِس کرسکتے ہیں، برطانوی میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بٹلر ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریزمِس کرسکتے ہیں، برطانوی میڈیا فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر انجری کے باعث پاکستان کے خلاف مکمل ٹی 20 سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دورہ پاکستان پر موجود جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں، ان کے مکمل سیریز کھیلنے کا امکان نہیں ہیں۔

ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق جوز بٹلر ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریزمِس کرسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کپتان جوز بٹلر ممکنہ طور پرخود کو صرف آخری 2 میچز تک محدود کر سکتے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ لاہور کے میچز میں بھی ان کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری 2 میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ انجری ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر سے کراچی میں ہوگا۔

پاکستان

England

t20 series

Jos buttler

moin ali