Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

روس سے گیس فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستان اور ترکیہ میں اتفاق

وزیر اعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر سے ملاقات ہوئی
شائع 16 ستمبر 2022 05:45pm
گیس کی فراہمی اور دوطرفہ تجارت سمیت دیگر منصوبوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
گیس کی فراہمی اور دوطرفہ تجارت سمیت دیگر منصوبوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

روس سے گیس فراہمی کےمنصوبے ’پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن ’پر کام کرنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں گیس کی فراہمی اور دوطرفہ تجارت سمیت دیگر منصوبوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

روسی صدر کے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی ممکن قرار دینے کے بعد منصوبے پر کام کرنے کے لیے پاک ترکیہ اتفاق ہوگیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم جنوب مشرقی ایشیا اور مجموعی طور پر ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان نہایت مثبت انداز میں تعلقات فروغ پارہے ہیں، جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقل میں بڑے منصوبوں پر ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس-سی-او) کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے گیس کی فراہمی کے منصوبے کو ممکن قراردیا تھا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روسی گیس کی فراہمی ممکن ہے کیونکہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سےموجود ہے۔

russia

Turkey

rajab tayyab erdogan

PM Shehbaz Sharif

SCO SUMMIT

shanghai cooperation organization

gase pipe line