Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں معمولی کمی

رواں ہفتے 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور 11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں
شائع 16 ستمبر 2022 05:36pm
11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔ فوٹو — فائل
11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔ فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود مجموعی شرح تاحال 40 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں چائے کی پتی، دال مونگ، دال ماش، انڈے، آٹا اور چاول شامل ہیں۔

اادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور 11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 31 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے 41 پیسے اور دال ماش کے بھاؤ میں 6 روپے 34 یسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت 2 روپے 54 پیسے اضافے سے 242 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیازکی قیمت میں 16 روپے 24 اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 84 پیسے تک کمی ہوئی ہے جب کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 80 روپے تک سستا ہوا ہے۔

پاکستان

pakistan economy

اسلام آباد

Inflation

weekly inflation report