چینی صدر نے وزیراعظم کو عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت قرار دے دیا
چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پرچینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a bilateral meeting with President Xi Jinping on the sidelines of the 22nd SCO Council of Heads of State in Samarkand.#PakPMatSCO pic.twitter.com/TulElANsDs
— PML(N) (@pmln_org) September 16, 2022
شہباز شریف کی سمرقند میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Prime Minister Shehbaz Sharif met Chinese President Xi Jinping at sidelines of 22nd SCO summit. #PAKPMatSCO #SCOSummit2022 pic.twitter.com/6QQ2DX7dyL
— PML(N) (@pmln_org) September 16, 2022
چینی صدر نے وزیراعظم کو“عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت“ قرار دے دیا
اس موقع پر اپنے خیرمقدمی کلمات میں چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو “عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت” قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم “چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم” رکھنے والے رہنما ہیں۔
وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ذاتی عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی آئندہ 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے مشترکہ ویژن اور باہمی اقدار کو علاقائی تعاون اور یکجہتی کے ٹھوس عملی منصوبوں میں آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین فورم فراہم کیا۔
چین پاکستان پائیدار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ‘آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ’ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا اور اس دوران انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت مدد پر چینی حکومت کا شکریہ
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ اور بروقت مدد پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین بھر کے تمام حلقوں کی طرف سے ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر مشکور ہے اور یہ ہماری منفرد دوستی کا حقیقی عکاس ہے۔
شہباز شریف نے صدر شی کے ساتھ 5 ستمبر 2022 کو صوبہ سیچوان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس قدرتی آفت کے دوران چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا سی پی ای سی کی ترقی کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کی پائیدار ترقی، صنعتی ترقی، زرعی جدت اور علاقائی رابطوں کے لیے اپنی حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور سی پیک کی ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کا ایم ایل ون ریلوے پروجیکٹ کے پروٹوکول پر دستخط کا خیرمقدم
دونوں رہنماؤں نے ایم ایل ون ریلوے پروجیکٹ کے فریم ورک معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم نے تائیوان، تبت، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سمیت بنیادی مفاد کے تمام مسائل پر پاکستان کی چین کے ساتھ مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، ایف اے ٹی ایف، قومی ترقی، کوویڈ 19 وبائی امراض اور دیگر شعبوں میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم کا بین الاقوامی صورتحال پر چینی صدر کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار
شہباز شریف نے بین الاقوامی صورتحال پر صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات جیسے چیلنجز سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اقوام کے تعاون سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال پر روشنی ڈالی اور جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ ادوار میں مشترکہ مستقبل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کی چینی صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت
وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔
جس پر چینی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔
Comments are closed on this story.