Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غذائی قلت سے بچنے کیلئے صوبوں کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نےیہ ہدایت غذائی قلت سے بچنے کے لیے کی
شائع 16 ستمبر 2022 11:51am
تصویر: تھرڈ پول
تصویر: تھرڈ پول

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے غذائی قلت سے بچنے کے لئے تمام صوبوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل فلڈ رسپانس کورڈینیشن سینٹر(این ایف آرسی سی) کے اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکرٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیازاورٹماٹرسمیت کھانے پینے کی ضروری اشیاء مہیا کرنے کے لئے ہنگامی سطح پراقدامات کئے جارہے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ غذائی اجناس کا اسٹاک کافی تعداد میں موجود ہے، اگر اگلی فصل کی کاشت سے پہلےبروقت اقدامات کرلیے جائیں توملک میں غذائی قِلت نہیں ہوگی۔

فورم نے ہدایت کی کہ ملک میں عوام کیلئے غذائی اجناس کی کمی نہیں ہونی چاہیے، گندم، چاول، دالیں سمیت دیگراشیاء کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

این ایف آرسی سی نے صوبوں کوہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے، صوبے تمام ذخیرہ اندوزافراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں۔

پاکستان

food security

Rain

Pakistan Floods