Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈینگی کیسز میں اضافہ، وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو سندھ میں اہم کردار سونپ دیا

وزیراعظم نے کیپٹن عثمان کو فوری طور کراچی پہنچنے کا حکم دیا ہے
شائع 15 ستمبر 2022 10:45pm
وزیراعظم ہاؤس نے  نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ فوٹو — فائل

سندھ میں دینگی کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کو صوبے میں اہم کردار سونپ دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو سندھ میں ڈینگی کیسز پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹن عثمان کو فوری طور کراچی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محمد عثمان نے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اہم پالیسی بنائی اور اس پر عملدرآمد بھی کروایا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

sindh

dengue

dengue virus