Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریت ہماری روح، اس کا علم کبھی سرنگوں ہونے نہیں دیں گے: آصف زرداری

محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی خاطر قید و بند،جبر اور تشدد برداشت کیا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 10:46pm
تمام فیصلے کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو حاصل ہو، زرداری
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تمام فیصلے کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو حاصل ہو، زرداری فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی خاطر قید و بند، جبر اور تشدد برداشت کیا، تمام فیصلے کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو حاصل ہو۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہماری روح ہے اورہم اس کا علم کبھی سرنگوں ہونے نہیں دیں گے، بااختیار پارلیمان ہی جمہوریت کی پہچان ہے، جب کبھی بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور ملک پرجبر کی تاریک رات مسلط کی گئی پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنے خون سے چراغ روشن کرکے عوام کی رہنمائی کی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو سوچنے کے لیے شعور اور بولنے کے لیے زبان دی، بینظیر بھٹو شہید کی بہادری اور جدوجہد نے دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے جاری تحریکوں کو عزم اور حوصلہ دیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور بقا کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جمہوریت سے انحراف اور پارلیمان کو کمزور اور بے توقیر کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوا ہے۔

پاکستان

Asif Ali Zardari

benazir bhutto

democracy

PPP