Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ افراد سمیت صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 08:14pm
ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل
ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

شہرِ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کراچی سمیت حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں چہلم امام حسین کی سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی انتطامات کے پیش نظرصوبے میں ڈبل سواری عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے 16 اور 17 ستمبر کو کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ افراد سمیت صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

karachi

sindh

interior ministry

Pillion Riding