Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان لاڈلے نہ رہیں تو 3 دن میں علاج ہوجائے گا، مریم نواز

عمران خان نےجان بوجھ کرآرمی چیف کےتقررکامعاملہ چھیڑا ہے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 02:51pm
اسکرین گریب تصویر: پی ٹی وی
اسکرین گریب تصویر: پی ٹی وی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےعمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک شخص انتشار،فتنہ، تباہی اور فارن فنڈڈ ہے،سب کا اتفاق ہونا چاہیے کہ عمران خان فتنہ ہے جسے تباہی کے لیے لانچ کیا گیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں دائراپیلوں کی سماعت کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرتے ہیں، مائیک کے سامنے ذمہ داری سے بات کیا کریں کیونکہ اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غیرملکی فنڈنگ کے شواہد موجود ہیں، اس شخص کو پاکستان کوتباہ کرنے کیلئے بھیجا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں واضح ہے کہ کس کس نے فنڈزدیے، انہیں پیسے اورڈالرز دیکرلانچ کیا گیا اورپاکستانی معیشت کوانہوں نےتباہی کے دہانےپرپہنچادیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گئےاور ملکی معیشت اب تک اس حمنے سے سنبھل نہیں پائی، عمران خان نے اسٹیٹ بینک کوگروی رکھ دیا، یہ شخص حکومت میں ہو تو پاکستان کی تباہی کرے گا،ورنہ جتھے لے کر حملے کرے گا۔

مریم نوازنے خاتون جج کو دھمکیاں دینےسے متعلق عمران خان کے کیخلاف درج مقدمے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کےشر سےکسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، انہوں نےخاتون جج سےمتعلق غلط الفاظ استعمال کیے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالےسے بات کرنے والی مریم نوازنے کہا کہ شہبازشریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ بلاتفریق لوگوں کی مدد کررہے ہیں ، صرف بیٹھ کرٹیلی تھون نہیں کررہے جس کے 5 ارب کہاں ہیں، شہبازشریف مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اورعمران خان ہیلی کاپٹرمیں فوٹوسیشن کرتے پھررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےجان بوجھ کرآرمی چیف کےتقررکامعاملہ چھیڑا ہے، وہ پہلےاپنےمؤقف پر قائم ہوجائیں۔ میں ایکسٹینشن سےمتعلق اپنےبیان پرقائم ہوں معافی مانگنے کے باوجودنہال ہاشمی کوسزاہوئی تو عمران خان کوکیوں انجانےمیں موقع دیاجا رہاہے۔ اگرالیکشن کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی توڑیں اورالیکشن کروالیں۔ یہ اسٹیک ہولڈر نہیں،ملک کیلئے تباہی ہیں۔

نائب صدر(ن) لیگ نے عمران خان کی جلسوں میں کی جانے والی تقاریرپربات کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو ذاتی سیاست کیلئےاستعمال نہیں کرنا چاہیے، یہ انتہائی گھٹیا بات ہے جبکہ پی ٹی آئی نےہمیشہ مذہب کوسیاست کیلئےاستعمال کیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان خان کو شرک کے معنی پتا ہیں؟ آپ اپنی سیاست کے لیے مذہب کی تعریف بدل رہے ہیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

اسلام آباد