Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بلدیاتی اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

چار حلقوں میں 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو شیڈول کردیا گیا ہے
شائع 14 ستمبر 2022 06:38pm
تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست شامل ہے۔ فوٹو — فائل
تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست شامل ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کےتمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 حلقوں بشمول این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔

ای سی پی نے بتایا کہ این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 پر بھی ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو بھی 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق 9 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کی تاریخ میں عید میلاد النبی کے باعث تبدیلی کی گئی ہے جن میں 3 صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 157 ملتان، پی پی 139، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

ECP

karachi

punjab

by-election