Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیتے ہوئے اگست اور ستمبر کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 06:59pm
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع صحبت پور/بلوچستان میں فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم اسکول کا دورہ، تصویر پی ایم آفیشل اکاؤنٹ ٹوئٹر
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع صحبت پور/بلوچستان میں فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم اسکول کا دورہ، تصویر پی ایم آفیشل اکاؤنٹ ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 کروڑ 10 لاکھ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبرکے بجلی کے بل نہیں لئے جائیں گے جس کے تحت 2 کروڑ 10 لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا۔

شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر صحبت پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا، شہباز شریف کو دوران پرواز سیلاب سے نقصانات و امداد پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے متاثرین کے کیمپس کا دورہ کرکے بچوں سے گفتگو بھی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جسے کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا نے کہا کہ پوری قوم یک جاں ہو کرسیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہے، سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کو پہنچا ہے، وفاق ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزا ر روپے دے رہا ہے اور اب تک 24 ارب روپے متاثرین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لئے جائیں گے، 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی چھوٹ دی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریلیف سے 2 کروڑ 10 لاکھ صارفین استفادہ حاصل کرسکیں گے جب کہ ستمبر میں بھی 300 یونٹ تک والے صارفین سے فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول نہیں کیئے جائیں گے۔

Shehbaz Sharif

بلوچستان

Rain

floods

Prime Minister

Balochistan flood

District Suhbatpur