Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈریپ کی کارروائی، ذخیرہ کی گئی لاکھوں کی ادویات برآمد

ملک میں دوائیوں کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیرکریک ڈاؤن جاری ہے
شائع 14 ستمبر 2022 12:50pm
تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں ادویات کی زخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 لاکھ 52 ہزارکی ادویات برآمد کرلیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مارا ہے، جس دوران تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار ادویات برآمد کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں پیناڈول کیوں غائب ہوگئی؟

بخارکی دوا کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیرکریک ڈاؤن جاری ہے تاہم ذخیرہ اندوزی سے دوائیوں کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی، چھاپے کے دوران غیروارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرصحت عبد القادرپٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظورشدہ قیمت سے زائد بیچنے والوں اوراس میں ملوث عناصرکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

medicines

Panadol Shortage

DRAP