Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان

کئی ایکڑ پرمشتمل کپاس کی فصل تباہ ہونے ملک میں قلت کا خدشہ ہے
شائع 14 ستمبر 2022 02:48pm
تصویر: بی آر
تصویر: بی آر

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اورسیلاب سے کپاس کی فصل کو ڈیڑھ ارب ڈالرکا دھچکا پہنچا ہے۔

بزنس ریکارڈرکی رپورٹ کے مطابق ملک میں کپاس کی قلت سے بچنے کے لئے اپٹما نے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معیاری کپاس کی مناسب قیمت پر خریدی جاسکے۔

پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے، جہاں 3 کروڑسے ذائد افراد متاثر ہوئے، وہیں ملک بھر میں کھڑی کپاس کی فصل بھی تباہ ہوگئی۔

سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہراعجازاورسینئرممبران فواد مختار اور انورغنی کی قیادت میں ایک وفد تنزانیہ روانہ ہوگیا ہے تاکہ سیلاب سے تباہ ہونے والی فصل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کپاس کی خریداری کی جا سکے۔

اپٹما کے مطابق کپاس کی بیل کے نقصان کا موجودہ تخمینہ ساڑھے 3 ارب ہے، جواس سال متوقع فصل کا 36 فیصد ہے جبکہ نقصان کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

پاکستان

Rain

Cotton