Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

63سالہ شخص کا 53شادیاں کرنے کا دعویٰ

پہلی شادی 20سال کی عمر میں ہوئی تھی
شائع 13 ستمبر 2022 11:55pm

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 63سالہ شخص نے 53شادیاں کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

گلف نیوز کے مطابق اس شخص کا نام ابوعبداللہ ہے جس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ وہ اب تک 53شادیاں کر چکا ہے۔

اس نے بتایا کہ اس کی پہلی شادی 20سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

ابوعبداللہ کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے صدی کا سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا انسان قرار دے رہے ہیں۔

ابو عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے نکاح میں صرف ایک خاتون ہے اور اب وہ مزید شادیاں کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ایک اور انٹرویو میں ابو عبداللہ نے کہا کہ میں خاموشی سے زندگی گزار رہا تھا، میں نے نجی محفل میں اپنی شادیوں کے متعلق گفتگو کی تھی جو میرے ایک دوست نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ابو عبداللہ نے کہا کہ ابتداءمیں میرا ایک سے زائد شادیوں کا قطعاً ارادہ نہیں تھا، میں پہلی بیوی سے مطمئن تھا، میرے بچے بھی تھے۔ کچھ عرصے بعد مسائل شروع ہوئے اور میں نے ذہنی سکون کے لیے دوسری شادی کرلی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے جتنی بھی شادیاں کیں، خوشی سے نہیں کیں بلکہ ان کا مقصد محض ذہنی سکون کا حصول تھا۔مجھے ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو مجھے خوش رکھ سکے۔

Saudia Arabia

Marriages