Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا اعتراض: پنجاب حکومت نے ایوان سے 6 بلز پاس کروا لیے

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔
شائع 13 ستمبر 2022 11:11pm
وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے لمبے سوالات پڑھنے کے معاملے پر خاصی گرما گرمی بھی ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے لمبے سوالات پڑھنے کے معاملے پر خاصی گرما گرمی بھی ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود ایوان سے 6بلز پاس کروا لیے جبکہ شاہینہ کریم کی جانب سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔

اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات سے قبل صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے بتایا کہ اراکین اسمبلی کے سوالات کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ سال 2019 اور 20 کے سوالات نہیں لیے جائیں گے۔

وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے لمبے سوالات پڑھنے کے معاملے پر خاصی گرما گرمی بھی ہوئی۔

وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود حکومت نے ایوان سے ملتان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2022اور سہارا یونیورسٹی بل 2022 سمیت 6 بل پاس کروا لیے۔

سید عثمان محمود کی جانب سے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے 22 افراد کیلئے مالی امداد کی قرارداد ملتوی کر دی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی شاہنیہ کریم کی جانب سے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس بدھ کی دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

lahore

punjab assembly

Punjab Govt

bills pass

sabtain khan