Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں گاڑی پر بم حملہ، مزید 3 افراد کی لاشیں برآمد

سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 10:42am
دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، فوٹو/فائل
دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، فوٹو/فائل

سوات میں گاڑی پرہونے والے بم حملے کے نتیجے میں 5 جاں بحق افراد ہوئے تھے جبکہ 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

گذشتہ روز سوات کےعلاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح جائے دھماکا کے قریب کھیتوں سے مزید 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔

واضح رہے کہ حملے میں امن کمیٹی کے ممبرادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس کا کہنا تھاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تاہم حملہ گزشتہ روزامن جرگے کےرکن ادریس خان پرکیا گیا تھا۔

پاکستان

Blast

Sawat

aman committee

idrees khan