Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی۔
شائع 13 ستمبر 2022 07:34pm
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

ایشیا کپ ٹی 20 کپ کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں، کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم ہوا۔

کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔

فاتح ٹیم کے کپتان کھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے جبکہ ہزاروں مداح کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پر جمع تھے۔

سری لنکن مداحوں نے سڑکوں کے گرد جمع ہو کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور تصاویر بنائیں جبکہ کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔

Sri Lanka

Asia cup

Asia Cup 2022