Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج پھربارش، سلسلہ ابھی جاری رہے گا

موسلا دھار بارش سے شہرمیں گرمی کا زورٹوٹ گیا۔
شائع 13 ستمبر 2022 03:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھرموسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش سے شہرمیں گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

گزشتہ روزکی طرح آج بھی دوپہرسے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش برسی جس کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

جن علاقوں میں ہلکی یا تیزبارش ہوئی ان میں گلشن اقبال،گلستان جوہر،یونیورسٹی روڈ ، گرومندر،گارڈن، صدر،اولڈسٹی ایریا، ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ، سائٹ ، ملیر،شاہ فیصل کالونی،ماڈل کالونی، ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا میں بھی ابررحمت برسی۔

سپرہائی وے،سہراب گوٹھ،اسکیم 33،گڈاپ ٹاؤن میں بادل جم کربرسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں بارش کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

پاکستان

Rain

Karachi Rain

monsoon rains