Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا مقصدالیکشن نہیں، مقدمات ختم کروانا ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مسئلہ جاننے کیلئے 4 آپشنزدے دیے
شائع 13 ستمبر 2022 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھوں پر اقتدارکی ہوس کی پٹی بندھی ہے، وہ پہلے فیصلہ کریں ان کا مسئلہ کیا ہے، بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ یا کرپشن کا این آراو؟۔

جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اورلوگ نظرنہیں آرہے ، الیکشن کمشنر نے آخرکیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سُنایا ہے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیمار،کرپٹ،جھوٹا ، انّا پرست اور خود غرض بہروپیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ، “عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اُتنی بات کریں، “کی جائے” اور “کیا جائے” کا وقت ختم ہو گیا”۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آراوچاہتے ہیں، ان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں، فارن فنڈنگ، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیزکی گارنٹی لی تھی؟ امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

pti

PMLN

imran khan

Maryam Aurangzeb

Election commission of Pakistan