سعودی عرب واقعہ: شیخ رشید ، فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید ، فواد چوہدری اور اسد قیصر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف سعودی عرب واقعے پر درج مقدمات میں ضمانت اور کیسز ختم کرنے کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 23 ستمبر تک ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمات کی سماعت کی۔ شیخ رشید اور اسد قیصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ غیرضروری ہراساں نہ کریں، وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں، بلاوجہ لوگوں کےخلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیتے ہیں۔
وکیل اسد قیصر نے دوران سماعت کہا کہ 25 مئی کو آزادی مارچ پر بھی مقدمات درج کئے گئے، ہمیں ان سب مقدمات کا بھی ریکارڈ چاہیے۔
Comments are closed on this story.