عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سعودی عرب واقعے پر درج مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہیں، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے حسبِ معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگے رہیں گے۔
اس سے قبل شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے، صرف اعلان ہونا باقی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بجلی چار روپے پچاس فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔
ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہےبجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمنگی کردی ہے۔فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے۔اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 13, 2022
انہوں نے لکھا کہ فضل الرحمان نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خود بخود سڑکوں پر نکلیں گے۔
Comments are closed on this story.