Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرکے صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا
شائع 12 ستمبر 2022 10:04pm
صارفین پر ایک ماہ کے لئے 59 ارب کا اضافی بوجھ  پڑے گا۔ فوٹو — فائل
صارفین پر ایک ماہ کے لئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فوٹو — فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد صارفین پر ایک ماہ کے لئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے بتایا کہ اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوں گی، البتہ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

nepra

punjab

electricity bill

power crisis