Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری پر درج مقدمہ خارج کردیا

شیریں مزاری پر ڈی جی خان میں اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شائع 12 ستمبر 2022 07:47pm
حکومت کی تبدیلی کے بعد انکوائری میں شیریں مزاری پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
حکومت کی تبدیلی کے بعد انکوائری میں شیریں مزاری پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری پر درج مقدمہ خارج کردیا، شیریں مزاری پر ڈی جی خان میں اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے دور میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری پر لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی واپس نہ کرنے پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمے میں اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔

تاہم حکومت کی تبدیلی کے بعد انکوائری میں شیریں مزاری پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوسکے جس کے بعد ان پر قائم مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

pti

lahore

punjab

shireen mazari

anti corruption