Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈسکہ دھاندلی انکوائری کمیٹی: عثمان ڈار نے تحریری جواب جمع کروا دیا

پی ٹی آئی رہنما نے تحریری جواب میں دھاندلی میں کردار کے الزامات کو مسترد کردیا۔
شائع 12 ستمبر 2022 07:02pm
جواب میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو میں معاون خصوصی نہیں تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جواب میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو میں معاون خصوصی نہیں تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن میں ڈسکہ دھاندلی انکوائری کمیٹی میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے تحریری جواب جمع کروا دیا جبکہ فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی سے اپنے اوپر لگے الزامات کے شواہد مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن میں ڈسکہ دھاندلی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، عثمان ڈار نے تحریری جواب میں دھاندلی میں کردار کے الزامات کو مسترد کردیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو میں معاون خصوصی نہیں تھا، میں پریذائڈنگ افسران میں رقم کی تقسیم سے متعلق نہیں جانتا نہ انہیں ملا، الیکشن کمیشن انکوائری ختم کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن مجھے سوالنامہ دے، ڈسکہ دھاندلی کے حوالے سے مجھے پہلے کسی انکوائری میں نہیں بلایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی سے الزامات کے شواہد مانگ لیے۔

عمر ڈار کا کہنا تھا حکومت انتقامی کارروائی کررہی ہے، ڈسکہ الیکشن میں اگر دھاندلی کے شواہد ملے تو ہم الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں گے ۔۔

ECP

Usman Dar

اسلام آباد

Firdous Ashiq Awan

pti leaders