Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کا 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی
شائع 12 ستمبر 2022 06:02pm
فوج، رینجرز اور ایف سی معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔ فوٹو — فائل
فوج، رینجرز اور ایف سی معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔ فوٹو — فائل

ااسلام آباد: لیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں غور وغوض کے بعد چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

اپنے اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے روز توقع ہے تمام قومی ادارے بشمول پولیس، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کے لئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سے ضمنی انتخابات ملتوی کئے تھے تاہم 9 حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا۔

ای سی پی نے بتایا کہ فیصلے ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے پر غور کرنے کے بعد تمام 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

pti

ECP

Islamabad High Court

by-election