Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

11 ممبران نہیں، صرف عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کیا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت

عبدالشکور شاد کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی وضاحت
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 06:58pm
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ۔ فوٹو — فائل
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ۔ فوٹو — فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 11 ممبران اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا گیا، صرف عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالشکور شاد کے استعفے کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کی معطلی صرف عبدالشکور شاد کی حد تک ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پٹشنر عبدالشکور تھے، اس لیے نوٹیفکیشن ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کئے تھے۔

چند دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفے منظور ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد کے علاوہ فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے۔

تمام 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا ایک ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔

Islamabad High Court

Chief Justice Athar Minallah

Abdul Shakoor Shad