Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈینگی اور کورونا کے کیسز بڑھتے ہی پاکستان میں “پیناڈول” کی قلّت

پاکستان بھر میں پیناڈول کیوں غائب ہوگئی؟
شائع 12 ستمبر 2022 10:40am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی اوور دی کاؤنٹر (OTC) دوائی “پیراسیٹامول” کی شدید قلت نے ملک میں ڈینگی اور کووِڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دوائی کی طلب کو متاثر کیا ہے۔

پاکستان میں پیراسیٹامول “گلیکسو اسمتھ کلائن” نامی کمپنی تیار کرتی ہے اور اسے “پیناڈول” کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ڈینگی اور کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں بیماریوں کے پھیلنے سے بھی پیناڈول کی مانگ خاصی بڑھ گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں پیناڈول کی قلت ہے اور مریض دوائی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ دوا درد کو دور کرنے اور بخار کو کنٹرول کرنے کے لیے تجویز کی جاتی ہے جس میں ڈینگی بھی شامل ہے۔

پیناڈول ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوائیوں میں سے ہے اور اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

پیراسیٹامول بعض دیگر مقامی اور ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیاں بھی تیار کرتی ہیں، لیکن ڈاکٹر عموماً مریضوں کو پیناڈول تجویز کرتے ہیں۔

گلیکسو اسمتھ کلائن کے مطابق، پیناڈول بخار سے نجات، سر درد، دردِ شقیقہ، پٹھوں میں درد، ڈسمینورہیا، اور گلے کی سوزش سمیت بدن درد کے علاج کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

پیناڈول غائب کیوں ہوئی؟

پاکستان میں پیناڈول کی قلت محض زیادہ طلب کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ پیداوار میں کمی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

گزشتہ ماہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ نے مسترد کر دی تھی۔

فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے اس وقت کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے نتیجے میں ان ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

صحافی علی خضر کے مطابق، گلیکسو اسمتھ کلائن ہر ماہ پیناڈول کی 450 ملین گولیاں تیار کرتی ہے۔ تاہم، چونکہ کمپنی کی پیداواری لاگت حکومت کی طرف سے مطلع کردہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (MRP) سے زیادہ ہے، کمپنی نے پیداوار کو کم سے کم کر دیا ہے جس کے نتیجے میں شدید قلت پیدا ہوئی ہے۔

COVID 19

پاکستان

Fever

dengue

Panadol Shortage

Glaxo Smith Kline

Parectamol