Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے: احسن اقبال

دوست ممالک بھی ہرطرح کا تعاون فراہم کررہےہیں۔
شائع 11 ستمبر 2022 07:31pm
وفاقی وزیر احسن اقبال (فوٹو: فائل)
وفاقی وزیر احسن اقبال (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامناہے، سیلاب کی وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اتنی بڑی آفت سے کوئی ترقی یافتہ ملک بھی فوری نمٹ نہیں سکتا، پوری قوم کومتحدہوکرسیلاب کی تباہی سے ملکر نمٹنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی بحالی کی کوششوں میں حکومت کاساتھ دے، اندورن سندھ ابھی تک سیلابی پانی میں گھراہواہے، جہاں پانی سطح کم ہوئی ہے وہاں بحالی کی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی اترنےتک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنا پڑے گا، عالمی برادری بھی متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئےمددکررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک بھی ہرطرح کا تعاون فراہم کررہےہیں، عمران خان اداروں کو مسلسل دھمکیاں دےرہے ہیں، عمران خان آپ ممنوعہ فنڈنگ سےبیرونی ایجنڈےکوفروغ دےرہےہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل نے جو کچھ کہاوہ عمران خان کے کہنےپرکہا، آئین سے کھلواڑ کرنے والے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

Narowal