Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

خواجہ سراؤں پر محفل موسیقی سے واپسی فائرنگ کی گئی
شائع 11 ستمبر 2022 02:13pm
فائل فوٹو :ڈریم ٹائمز
فائل فوٹو :ڈریم ٹائمز

پشاور: نامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے 4 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا۔

تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے کبوترچوک میں نامعلوم ملزمان نے صبح سویرے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار4 خواجہ سراؤں کو ذخمی کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں امجد علی، ظہور، شایان اور ڈولفن شامل ہیں۔

خواجہ سراء محفل موسیقی سے واپس جارہے تھے جس دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

غیرسرکاری تنظیم کے مطابق خواجہ سراؤں پرتشدد کے واقعات میں پیسے کی لین دین سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔

peshawar

firing incident

Khawaja Sira