چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کیلئے اہم ہے۔
میں UN SG @antonioguterres کا سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت کیلئےشکرگزار ہوں.انکا دو روزہ دورہ اس انسانی سانحے کےبارے دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کیلئے نہایت اہم رہا. انکی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے مجھےمتاثر کیا.پاکستان کو اس چیلینج سےنبردآزما ہونےکیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
شہبا زشریف نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انتونیو گوتریس سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہوئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سیکرٹری جنرل نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیئے۔
پوری قوم انتھک جدوجہد پر قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم قائدِاعظم کی انتھک جدوجہد اورقائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا74یومِ وفات ہے، پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
آج بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے.پوری قوم آج کےدن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کےحقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے ۔
آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے .
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
وزیراعظم کا ایک اور ٹویٹ کہنا تھا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجز پر قابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے.راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔
Comments are closed on this story.