Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل

سیلابی پانی سے سیہون کے مختلف دیہات زیرآب آگئے جبکہ دادو شہر کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2022 11:39am
آبادی کو بچانے کیلئے رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی۔

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، منچھرجھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل ہونے کے بعد سیہون کے مختلف دیہات زیرآب آگئے، سیلابی پانی سے دادو شہر کو خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ آبادی کو بچانے کیلئے رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی۔

سیہون شریف میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، منچھر جھیل کا پانی بھان سیدآباد شہر میں داخل ہونا شروع ہوگیا جبکہ بھان سیدآباد کے شہری اب بھی رِنگ بندوں کی مرمت کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند، تحصیل بھان سید آباد ڈوبنے کا خدشہ

سیلابی پانی گِرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے بجلی بند ہوگئی، ایل ایس کرمپور بچاؤ بند کو 50 فٹ کے 3 کٹ لگا دیئے گئے، جس سے منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں تیزی سے جارہا ہے۔

ایم این وی ڈرین سے پنجاب اور بلوچستان کا سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی نہیں ہورہی۔

مزید پڑھیں: منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود، پانی دریا میں جانے کے بجائے واپس آنے لگا

دوسری جانب منچھرجھیل کا پانی دادو کی طرف بڑھنے لگا ہے، پُشتوں پر دباؤ بڑھنے سے دادو اور جوہی کے قریب اولڈ چَک کے قریب رِنگ بند میں بھی شگاف پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب بدین میں ایک بار پھرسے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، رات گئے ہونے والی بارش سے سیلاب متاثرین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

Sehwan Sharif

manchar lake

Sindh floods

river indus

Floods in Pakistan