Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ اروشی روٹیلا کے معاملے پر بول پڑے

میں آسمان سے نہیں اُترا ہوا،لوگ پیار کرتے ہیں تو اچھی بات ہے
شائع 10 ستمبر 2022 04:05pm

ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی شاندارکارکردگی پربھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی انسٹاپوسٹ نے سوشل میڈیا پرخوب توجہ حاصل کی تھی، کئی روزبعد بالآخرنسیم شاہ نے اس حوالے سے اپنا موقف دے دیا ہے۔

بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں پاک بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈیٹڈ ویڈیو شیئرکی تھی جس کے پس منظرمیں رومانٹک گانا بھی سُنا جا سکتا ہے، ویڈیو میں نسیم شاہ کے اندازپراروشی کی دلفریب مسکراہٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اروشی سے متعلق سوال پرنسیم شاہ کاکہنا تھا کہ ، ‘یارصحیح بتاؤں تو مجھے تو ایسا کچھ بھی نہیں پتا، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں اور اس طرح سے لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں لیکن مجھے ان کا کچھ آئیڈیاز نہیں، جو لوگ گراؤنڈ میں آکرمیچ دیکھتے ہیں یہ ان کی مہربانی ہے’۔

عاجزی کا مظاہرہ کرنے والے نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ کی اپنے لیے پسندیدگی سے متعلق کہا کہ جو بھی مجھے پسند کرتے ہیں ، میرے لیے اچھی بات ہے میں کون سا آسمان سے اترا ہوا ہوں، میرے اندرایسا کچھ نہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ لوگ پیار کرتے ہیں۔

صحافی کی جانب سے اپنے خوشگوار اندازکی وضاحت دینے والے نسیم شاہ نے واضح کیا یہ مسکراہٹ پوچھے گئے سوال کی وجہ سے ان کے چہرے پرآئی۔

کھلاڑی کے مطابق ، “ میں نہیں جانتا کہ اروشی کون ہے ، لوگ اس طرح کی ویڈیوشیئرکرتے ہیں لیکن مجھے علم نہیں کہ کیا ہوا ہے اورکیا نہیں ہوا، ابھی اس طرح کا کوئی پلان نہیں، صرف کرکٹ پر فوکس ہے اورصرف کرکٹ کھیلنی ہے“ ۔

صرف اروشی ہی نہیں بلکہ ایک اور بھارتی اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہیں، ایشیا کپ کے سُپراوورمیں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 یادگارچھکوں پر بھارتی اداکارہ سُربھی جیوتی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ، ‘پاکستان کو یقینی طور پرہیرا مل گیا ہے’۔

india

cricket

پاکستان

Naseem shah

Asia Cup 2022

Urvashi Rautela