Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے: عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کے دوران سیاست کررہی ہے، ایک شخص اپنی انا...
شائع 10 ستمبر 2022 02:58pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ سےزائد لوگ متاثر ہوئے، سیلاب سے اب تک 1500 سےزائداموات ہوچکیں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پرقدرتی آفت کو اجاگر کررہےہیں، یواین سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کے دوران سیاست کررہی ہے، ایک شخص اپنی انا کی تسکین کے لئے جلسے کررہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کل فرح گوگی کوکلین چٹ مل گئی، کیا اس لئے پنجاب میں حکومت حاصل کی گئی؟۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ کیلیےنئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں،جلسوں میں کروڑوں روپے لگائے جارہے ہیں۔

PMLN

اسلام آباد

Attaullah Tarar