Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرجانہ کیس: عمران خان پر جرمانہ عائد

عدالت نے التواء مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جُرمانہ عائد کردیا
شائع 10 ستمبر 2022 12:08pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس میں التواء مانگنے پرعمران خان پر5 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت کی۔

خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کی جانب سے جلسوں میں مصروفیات کے باعث التوا کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کیخلاف 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پرجرح موخرکرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائرکیا تھا، عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں ای کورٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

ہرجانہ کیس میں 5 گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کروائے تھے، عدالت نے ملزمان کے بیانات پر جرح کا حق ختم کیا تھا، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔

pti

PMLN

imran khan

Khawaja Asif