Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

ایشیا کپ کی طرح پاکستانی سیاست بھی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، فواد چوہدری
شائع 09 ستمبر 2022 06:27pm
شیڈول کے مطابق جلسے جاری رکھیں گے۔ فوٹو — فائل
شیڈول کے مطابق جلسے جاری رکھیں گے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پراتفاق کیا گیا جب کہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پارٹی کے صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سابق وزیراعظم مخلتف شہروں میں شیڈول کے مطابق جلسے جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کا مقصد مافیاز کوشکست دینا ہے، البتہ عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت تبدیل کردیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی طرح پاکستانی سیاست بھی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اب عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جج صاحبان کو مطمئن کرنا وکلاء کا کام ہے، الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے جارہے ہیں جب کہ کل عمران خان گوجرانوالہ میں تحریک کے اگلے مرحلے کا بھی اعلان کریں گے۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala

PTI protest