Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فیصل آباد میں مسافر بس اور کوچ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

پانچ زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے
شائع 08 ستمبر 2022 06:24pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

فیصل آباد: شہر کے جھنگ روڈ پر مسافر بس اور کوچ میں تصادم ہونے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے روڈ کے مخالف سمت سے آنے والی بس، رکشہ اور کار سے ٹکرائی جس میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Faisalabad

bus

Road Accident

rescue 1122