Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی کارروائیاں، دو کلو منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دو کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً دو کلو گرام منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو...
شائع 08 ستمبر 2022 05:18pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً دو کلو گرام منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 980 گرام وزنی ہیروئن سے بھرے 124 کیپسول برآمد کر لیے۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیبر کے رہائشی نور سلیم نامی مسافر کے ٹرالی بیگ میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو آئس منشیات برآمد کر لی- مسافر فلائٹ نمبر GF-773 کے ذریعے بحرین جا رہا تھا۔

دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

ANF

Sialkot