Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میانداد سے نسیم تک: پاکستان کرکٹ میں یادگار چھکوں کے 5 ہیرو

ایسے کئی مواقع ہیں جب یادگار چھکوں کی بدولت ٹیم فتح سے ہمکنارہوئی
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 04:36pm

ایشیا کپ کے سُپراوورمیں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 یادگارچھکے سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔

فاسٹ بالرنے افغانستان کے لیفٹ آرم بالرفضل الحق فاروقی کے آخری اوورمیں لگاتار 2 چھکے مارکر ٹیم کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچایا، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےاس میچ میں اسٹیڈیم میں جاوید میانداد کے چھکے کی گونج بھی سُنائی دی۔

لیکن پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کئی مواقع ہیں جب یادگار چھکوں کی بدولت ٹیم فتح سے ہمکنارہوئی۔

میانداد کا چھکّا

شارجہ میں 1986 کے آسٹرل ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل میچ میں چیتن شرما کی گیند پرجاوید میانداد کا آخری گیند پرلگایا جانےوالا فاتحانہ چھکا بھارتی شائقین کو اب بھی پریشان کرتا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے 246 رنز درکار تھے اور 61 رنزپر 3 وکٹیں گرچکی تھیں، ایسے میں جاوید میاںداد نے ٹیم کو سہارادیتے ہوئے 114 گیندوں پر 116 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

آخری گیند پرگرین شرٹس ہدف سے 4 رنزکی دوری پرتھی ، چیتن شرما نے فل ٹاس گیند پھینکی اورمیانداد نے لیگ سائیڈ سے کھیلتے ہوئے پُرجوش کراؤڈ میں پھینک دی۔ اس چھکے نے بھارتیوں کو دم بخودکردیا اوراس حوالے سے پاکستانی شائقین کا ولولہ آج بھی ویسا ہی برقرارہے۔

آصف مجتبیٰ کی یادگار اننگ

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز،آصف مجتبیٰ نے 1992 میں ورلڈ سیریزکے 50 اوور کے میچ میں آسٹریلیا کے بالرزکا خوب مقابلہ کیا اورآخری اوورمین اسٹیو وا کی آخری گیند پر چھکا لگاتے ہوئے ڈرامائی اندازمیں میچ ٹائی کردیا۔

ہوبارٹ میں فتح کے لیے 228 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 197 رنز پروکٹیں گنوا چکی تھی لیکن آصف مجتبیٰ ثابت قدم رہے اور فائنل اوور میں درکار 17 رنزکے لیے انہیں اسٹیو وا نے اوور کروایا۔

بوم بوم آفریدی نے کردکھایا

تباہ کن بیٹنگ کے لئے مشہور شاہد آفریدی نے پاکستان کے لیے کئی دلچسپ مقابلے جیتے لیکن 2014 کے ایشیا کپ میں 50 اوور کے میچ میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی گیند پران کے دوچھکے خاص الخاص ہیں۔

پاکستان کو 246 کے تعاقب میں 10 رنز کی ضرورت تھی جب ایشون نے وکٹ لے کر 50 ویں اوور کا آغاز کیا۔

لیکن آفریدی نے اپنی عرفیت ‘بوم بوم’ کی لاج رکھتے ہوئے آف اسپنر کو دو چھکے دے مارے اور پاکستان یہ میچ ایک وکٹ سے جیت گیا جبکہ آخری اوورکی 2 گیندیں باقی تھیں۔

آصف علی آئے اورچھاگئے

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے آصف علی اس سے قبل زیادہ معروف نہیں تھے لیکن انہوں نے افغانستان کے کریم جنت کو لگاتار4 چھکے مارکراپنی آمد کا زورداراعلان کیا۔

آصف بیٹنگ کے لیے آئے تو پاکستان کو جیت کے لیے 18 گیندوں پر26 رنزدرکار تھے اور آصف کے چھکوں کی بدولت پاکستان نے یہ ہدف 19ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

آصف علی کو 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نئے ہیرو نسیم شاہ

گزشتہ رات ایشیا کپ کے سُپرفورمرحلے میں افغانستان کے خلاف چھکے جڑنے والے نسیم شاہ اس فہرست میں تازہ ترین ہیروہیں، وہ 10 ویں نمبرپربیٹنگ کے لئے آئے تو130 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو 10 گیندوں پر 20 رنز کی ضرورت تھی۔

19 ویں اوور میں پاکستان کے اہم کھلاڑی آصف علی پویلین واپس لوٹ گئے، گرین شرٹس کو جیت کے لیے آخری اوور میں 12 رنز درکار تھےجنہیں نسیم شاہ نے 2 گیندوں پرلگاتار 2 چھکوں سے اسکور مکمل کرلیا۔

afghanistan

india

cricket

پاکستان

Asif Ali

Australia

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

Naseem shah

Asia Cup 2022

Javed Miandad

asif mujtaba