Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، وزیراعظم

عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، شہباز شریف
شائع 08 ستمبر 2022 11:46am
عمران نیازی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھارہے ہیں، شہباز شریف
عمران نیازی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھارہے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر معروف جریدے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی 2 خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کی۔

شہبا زشریف نے کہا کہ اپنے تازہ شمار میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

pti

پاکستان

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif