Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کیخلاف چھکوں سےقبل نسیم شاہ کی حسنین سےفرمائش

'مجھے خود پریقین تھا کہ میں یہ کرسکتا ہوں'
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 03:04pm

ایشیا کپ کے سپُرفورمرحلے میں گزشتہ رات افغانستان کو پچھاڑنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی اور اس جیت کا مرکزی کردارفاسٹ بالر نسیم شاہ رہے جنہوں نے آخری اوورکے آغازمیں ہی 2 دم دار چھکوں سے پانسہ پلٹ دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئےاس سنسنسی خیزمقابلے میں افغان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 129 رنز بنا سکی، جواب میں گرین شرٹس نے 130رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نسیم شاہ کے دوچھکوں کی مدد سے پوراکیا۔

دادوتحسین سمیٹنے والے نسیم شاہ کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وننگ شاٹس لگانے سے قبل انہوں نے بلاّ تبدیل کیا تھا۔

ٹوئٹر پروائرل ویڈیو میں نسیم شاہ بتا رہے ہیں کہ ، “میں نے حسنین کو کہا کہ مجھے بلاّ دواور باقی اللہ پر چھوڑ دو اور مجھ پر چھوڑ دو”۔

فاسٹ بالر نے ٹیم کو جتوانے میں اہم ترین کردار اداکرنے پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر یقین تھا کہ یہ میں کرسکتا ہوں اور اللہ نے مجھ سے کروادیا۔

نسیم کے ساتھ موجود حسنین نے بتایا کہ، “ نسیم نے مجھ سے بیٹ مانگا تو میں نے کہا کہ جیسے ہی سنگل رن بنے تو مجھے واپس دینا تا کہ میں اس سے کھیلوں“۔

اس دلچسپ انکشافات کو جاننے والے سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

سُپر فور مرحلے کا اگلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 ستمبر بروز جمعہ کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں 11 ستمبربروز اتوارکو ایک بارپھرآمنے سامنے ہوں گی۔

afghanistan

پاکستان

Pakistan vs Afghanistan

Naseem shah

Asia Cup 2022

Muhammad hasnain