Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب اوربارشوں کے باعث ڈينگی کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے49 مریض سامنے آگئے
شائع 08 ستمبر 2022 11:39am
تصویر فائل ــ  اے پی پی
تصویر فائل ــ اے پی پی

ملک میں سیلاب اوربارشوں کے بعد ڈینگی مچھرکی افزائش میں تیزی کے باعث کيسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے49 مریض سامنے آئے، جس کے بعد رواں سیزن میں کُل متاثرین کی تعداد 422 ہوگئی جبکہ پمزمیں 37 اورپولی کلینک میں 10زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

دوسری جانب راولپنڈی میں کيسز کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی ہے، جس پرڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔

موسم کی تبدیلی کے وقت ڈینگی مچھرکی افزائش تیزی سے ہوتی ہے، جو بارش اورسیلاب زدہ علاقوں کو زیادہ متاثرکرسکتا ہے۔

آئے روز ڈينگى کیسز کى تعداد میں اضافہ پرطبى ماہرين نے تشويش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کواحتياطى تدابيراپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں خود کو محفوظ رکھنے سمیت دیگر احتياطى تدابير اپنائیں۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

Rain

dengue virus